جنوبی وزیرستان: فورسز کا آپریشن، 5 شدت پسند جاں بحق 6 زخمی


وانا (نوائے وقت رپورٹ) جنوبی وزیرستان کی تحصیل سروکئی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے سبب وانا ٹانک شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا تھا۔ سکیورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں شدت پسند سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کر رہے تھے جس کی وجہ سے شدت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی۔ 6شدت پسند زخمی بھی ہوئے۔
جنوبی وزیرستان