جاپان میں دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، ناکارہ بنا دیا گیا


ٹوکیو (نوائے وقت رپورٹ) جاپان کے مصروف ہوائی اڈے کے رن وے کے قریب دوسری جنگ عظیم میں ایک نہ پھٹنے والے بم کو برآمد ہونے کے بعد ناکارہ بنا دیا گیا۔ فوجی ماہرین کو 500پاﺅنڈ وزنی بم کو ناکارہ بنانے میں ایک گھنٹہ لگا جس کے بعد انہیں خیال ہے کہ وہ کئی عشرے قبل امریکی فوج نے یہاں گرایا تھا۔ بم ہوائی اڈے کے نکاسی آب کے نظام کی تعمیر میں مصروف کارکنوں نے برآمد کیا تھا۔ بم کا پتہ چلنے کے بعد فوری طور پر تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔