تیزگام ٹرین کی بوگی کا پہیہ لالہ موسیٰ سٹیشن کے قریب مبینہ طور پر ٹوٹ گیا، تمام مسافر محفوظ رہے


لالہ موسیٰ (نامہ نگار) راولپنڈی سے کراچی جانے والی ٹرین تیزگام کی ایک بوگی کا پہیہ لالہ موسیٰ ریلویز سٹیشن کے قریب پہنچتے ہی مبینہ طور پر ٹوٹ گیا تاہم تمام مسافر معجزانہ طو رپر محفوظ رہے۔ کراچی جانے والی تیزگام جب لالہ موسیٰ ریلوے سٹیشن کے قریب پہنچی تو اچانک ایک بوگی کا پہیہ خستہ حال ہونے کی وجہ سے ٹوٹ گیا۔ بعدازاں ریلوے حکام نے متاثرہ بوگی کو الگ کر کے بعد میں آنے والی جعفر ایکسپریس کے ذریعے مسافروں کو لاہور کے لئے روانہ کیا جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے اس پر شدید احتجاج بھی کیا۔