تمباکو نوشی پر قابو پانے کیلئے لائسنس کی تجویز


سڈنی (بی بی سی اردو) اگر آپ ایک تمباکونوش ہیں تو کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ تمباکو خریدنے کے لئے آپ کو لائسنس لینا پڑے اور اس لائسنس کے حصول کے لئے آپ کو ایک امتحان سے گزرنا پڑے جس میں یہ پتہ چلایا جائے کہ آیا آپ تمباکو نوشی کے خطرات سے آگاہ ہیں یا نہیں۔ یہی نہیں بلکہ اس لائسنس کے تحت آپ کے روزانہ سگریٹ خریدنے کی حد بھی مقرر کی جائے۔ بظاہر یہ بہت سخت اقدامات لگتے ہیں لیکن آسٹریلیا میں صحتِ عامہ کے ایک مشہور ماہر نے یہ تجویز اس خیال کے تحت پیش کی ہے کہ اس سے عملی طور پر تمباکونوش افراد کی حوصلہ شکنی ہو سکتی ہے۔