ایران: ہیلی کاپٹر حادثہ میں 10 افراد ہلاک


تہران (نوائے وقت نیوز) ایران میں ہیلی کاپٹر حادثہ میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ مشہد میں ٹریفک حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر رہا تھا کہ دھند کی وجہ سے ہائی وولٹیج بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ہیلی کاپٹر عملے کے چار افراد اور 6 حادثے کے زخمی شامل ہیں۔