انٹرنیٹ صارفین کی نگرانی میں اضافہ


لندن (بی بی سی اردو) مختلف عالمی اداروں کی ایک رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ صارفین کی سرگرمیوں پر حکومتی اداروں کی نگرانی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کا کہنا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ میں ہی دنیا کے مختلف ممالک کی طرف سے گوگل کے ڈیٹا تک رسائی کے لئے تقریباً 21ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔ اس فہرست میں امریکہ سرفہرست ہے۔ ترکی نے انٹرنیٹ پر شائع مواد ہٹانے کے لئے سب سے زیادہ درخواستیں دیں۔