امریکی دبا¶ پر روس کے ساتھ دفاعی معاہدہ منسوخ نہیں کیا: عراق


بغداد (اے پی پی) عراق نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ دفاعی معاہدہ منسوخ کرنے کے لئے ان پر امریکہ کا کوئی دباﺅ نہیں تھا۔ سرکاری خبررساں ادارے سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے عراقی وزارت دفاع کے ترجمان علی موسوی نے روسی وزارت دفاع کے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ روس کے ساتھ دفاعی معاہدہ منسوخ کرنے کے لئے عراق امریکی دباﺅ کا شکار تھا۔ عراقی حکومت کے فیصلے کے بعد روسی وزارت دفاع کے ذرائع نے سرکاری خبررساں ادارے کو بتایا تھا کہ بغداد کے فیصلے کے پیچھے امریکی ہاتھ کار فرما ہے۔