افغانستان کو 2014 ءمیں فوجی انخلاء کے بعد تنہا نہیں چھوڑیں گے: ہلےری کلنٹن


واشنگٹن (ثناءنیوز)امریکی وزیر خارجہ ہلےری کلنٹن نے کہا ہے کہ افغانستان سے فوج کے انخلاء کے بعد بھی تعاون جاری رہے گا ،پریس کانفرنس سے خطاب میں امریکی وزیر خارجہ ہلےری کلنٹن نے کہا کہ افغانستان کو 2014 ءمیں فوجی انخلاء کے بعد تنہا نہیں چھوڑیں گے اور اس سے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ چین کو ترقی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتا ہے ۔