پرویز رشید نے امت مسلمہ کی دل آزاری کی: اسماعیل شجاع آبادی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)پرویز رشید نے شعائر اسلام اور مدارس کے خلاف زبان استعمال کر کے امت مسلمہ کی دل آزاری کی۔ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح ہے۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی نے تین روزہ تحفظ ختم نبوت کورس کے دوسرے دن ہربنس پورہ لاہورمیں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا خالد محمود ،مولانا سعید وقار،قاری محمد حنیف کمبوہ ،مولانا محمودالرشید حدوٹی،قاری محمد عابد کمبوہ نے بھی شرکت کی۔