نااہل حکمران دہشت گردی ختم نہیں کر سکتے : حامد رضا

لاہور(خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ نااہل اور نالائق حکمران دہشت گردی ختم نہیں کر سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ انوار العلوم اچھرہ میںسانحہ کراچی کے خلاف علماء و مشائخ کے احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مزید کہا سیاسی تاجر اور سوداگر حکومت پر قابض ہیں ،پنجاب میں لینڈ مافیا حکومت سے زیادہ مضبوط ہو چکا،را کے نیٹ ورک کے خلاف ملک گیر آپریشن شروع کیا جائے۔