مدارس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے: سیکرٹری اوقاف

لاہور(خصوصی نامہ نگار) مدارس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ محکمہ اوقاف نے جامعہ ہجویریہ میں انگریزی اور ریاضی کی تدریس کے لیے اساتذہ کی فراہمی اور کمپیوٹر اور لینگوئج لیب اور جدید لائبریری کے قیام کی منظوری دی ہے ، جس سے جامعہ ہجویریہ کے اندرپہلے "ماڈل دینی مدرسہ "کے طور پر سامنے آئے گا ۔ان خیالات کا اظہار جامعہ ہجویریہ کی تقریب ختم بخاری شریف، دستار فضیلت وتقسیم کے اسناد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اوقاف محمد شہریار سلطان اور ڈی جی ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کیا۔ اس موقع پر مفتی محمد رمضان سیالوی قاری محمد عارف سیالوی مولانا غلام محمد سیالوی چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ،مفتی محمد صدیق ہزاروی ، علامہ صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی، مولانا راغب حسین نعیمی، مولانا محب اﷲ نوری، علامہ بدرالزمان قادری پرنسپل جامعہ ہجویریہ، ڈاکٹر اجمل نیازی اور قاری رفیع الدین سیالوی نے بھی شرکت کی۔ شیخ الحدیث سید حسین الدین شاہ نے بخاری شریف کی حدیث پڑھا کر موضوع کی مناسبت سے گفتگو کی۔