لاہور بار کو گھر، ارکان کو فیملی ممبر سمجھتا ہوں: ارشد جہانگیر جھوجھہ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور بار کو اپنا گھر اور اس کے ممبران کو فیملی ممبر سمجھتا ہوں لاہور بار کے صدارتی امیدوار ارشد جہانگیر جھوجھہ نے وکلاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بار کے اندر میرے والد جہانگیر جھوجھہ کی خدمات سب کے سامنے ہیں۔ اجلاس میں رائے بشیر احمد، حافظ راشد چودھری، محمد حسین، نادر جعفری، شریف کھوکھر، وقاص ڈوگر، ملک افضل، عظیم سرور، عرفان بسرا سمیت نوجوان وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔