قاسم بٹر مسلم لیگ ن لائرز فورم لاہور کے نائب صدر نامزد

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مسلم لیگ ن لائرز فورم کے صدر چودھری نصیر احمد بھٹہ نے قاسم حسن بٹر سابق سیکرٹری لاہور بار ایسوسی ایشن کو مسلم لیگ ن لائرز فورم لاہور کا نائب صدر نامزد کر دیا نوٹیفکیشن دینے کی تقریب ہائیکورٹ بار کراچی ہال میں ہوئی جس میں چودھری اشتیاق، زاہد حسین ملک، راشد علی خان، ظفر جوئیہ حسیب اللہ خاں نے بھی شرکت کی۔