قائداعظم لائبریری میں 3 روزہ کتاب میلہ آج شروع ہوگا

لاہور (کلچرل رپورٹر) تین روزہ دوسرا قائداعظم بک فیئر 2015ء آج 15 مئی سے قائداعظم لائبریری باغ جناح میں شروع ہوگا۔ چیف گسٹ لاہور آرٹس کونسل کے چیئرمین عطاء الحق قاسمی سیکرٹری آرکائیوز اینڈ لائبریریز پنجاب اوریا مقبول جان گیسٹ آف آنر، افسانہ نگار انتظار حسین سپیشل گیسٹ ہوں گے۔