عوام 2013ء کے انتخابات کی حقیقت جان چکے ہیں: عبدالعلیم خان

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نواز لیگ کی حکومت کے آخری دن آچکے بہت جلدساری حکومت ہی حکم امتناہی پر ہوگی ،عوام 2013کے انتخابات کی حقیقت جان چُکے ہیں اور بہت جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائیگا وہ گزشتہ روزپی پی 157لاہور کی یونین کونسل 52مناواں سے 26مسلم لیگ(ن) کے عہدیداروں اور کارکنوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔