سلمیٰ عنبر نے کمیونی کیشن سٹڈیز میں پی ایچ ڈی کر لی

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی نے نوائے وقت کی سابق رپورٹر سلمیٰ عنبر دختر راشد احمد طور کوکمیونیکیشن سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’’ذرائع ابلاغ اور تنازعات کا حل: مسئلہ کشمیر امریکی اخبارات کے اداریوں کے تناظر میں2008-1998 ‘‘کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی ۔ انہوں نے ڈاکٹر نوشینہ سلیم اور ڈین پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر کی زیر نگرانی اپنا پی ایچ ڈی مقالہ مکمل کیا۔ وہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ ماس کمیونیکیشن میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر اور کوآرڈینیٹر اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔