سانحہ کراچی پر حکومت مستعفی ہو جائے، سنجیدہ ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ کر دیں گے، خواتین اپوزیشن رہنما وزرا، ارکان اسمبلی

لاہور(لیڈی رپورٹر) خواتین سیاسی رہنمائوں نے سانحہ کراچی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی پرقابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیںصرف اعلانات سے کام نہیںچلے گا، نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنماؤں مہناز رفیع، سلونی بخاری ،شمسہ علی اور سعدیہ سہیل نے کہاکہ کا جنازہ نکل چکا۔ ق لیگ کی رہنماؤں خدیجہ فاروقی ، ماجدہ زیدی، ثمینہ خاورحیات اورآمنہ الفت نے کہاکہ حکومت عوام کوتحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی اگران سے ملک نہیں سنبھالاجارہاتوگھرجائیں۔ پیپلزپارٹی کی بیلم حسنین اور فائزہ ملک نے کہاکہ حکومت ملزمان کیفرکردارتک پہنچائے گی۔ جماعت اسلامی عافیہ سرور، حمیراطارق اورسمیحہ راحیل قاضی نے کہا کہ دہشت گردی کے اس ظالمانہ واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ پوری قوم اس بزدلانہ اور افسوسناک واقعے پر انتہائی افسردہ ہے، سفاک درندے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔عوامی تحریک کی راضیہ نوید اور عائشہ شبیرنے کہاکہ یہ حملہ کسی کمیونٹی پر نہیں پاکستانیوں اور انسانیت پر حملہ ہے ۔ مسلم لیگ ن کی وزراء اور ارکان اسمبلی ذکیہ شاہنواز، حمیدہ وحیدالدین، ڈاکٹرعالیہ آفتاب اور عظمیٰ بخاری نے کہاکہ یہ ملک میں انتشارپھیلانے کی کوشش ہے۔ حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ ہے جلد ملک کودہشتگردوںسے پاک کر دیا جائے گا۔