ترقی کیلئے کورس کرنیوالے سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کو سرٹیفکیٹس کی فراہمی میں تاخیر

لاہور ( سپیشل رپورٹر) ایم پی ڈی ڈی ڈیپارٹمنٹ نے چھوٹے ملازمین کے محکمانہ کورسز کو ان کی ترقی کے ساتھ مشروط کر دیا سول سیکرٹریٹ کے 50 اسسٹنٹس کی ترقی کے لئے ایک ماہ کا کورس کا نتیجہ کورس ختم ہونے کے تیسرے ہفتے بھی ان کو فراہم نہیں کیا گیا محکمے کی طرف سے روزانہ ملازمین کو ٹرخا دیا جاتا ہے کہ سیکرٹری دفتر نہیں آرہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے کورس کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں ہو سکتا ہے۔ سول سیکرٹریٹ کے اسسٹنٹس کو سپرٹنڈنٹ کے طور پر ترقی دی جانی تھی ان کو ایک ماہ کے کورس پر بھجوایا گیا تھا ان کے کورس مکمل ہوئے تقریبا تیسرا ہفتہ شروع ہو گیا جس پر ابھی تک ان کے کورس کا رزلٹ جاری نہیں کیا گیا۔