بدامنی پھیلانے میں ’’را‘‘ ملوث ہے بھارت پوزیشن واضح کرے: بابر اعوان

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے ہائیکورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بد امنی پھیلانے میں را ملوث ہے،بھارت اس حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام سٹیک ہولڈر امن بحال کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق 4.7 ارب ڈالر پاکستان سے بھارت بھجوائے گئے اس معاملے کی اعلی سطحی تحقیقات ہونی چاہئیں۔بابر اعوان نے کہا سندھ میں ریاست کم سیاست زیادہ ہو رہی ہے۔