پی پی 139میں قربانیاں دینے والے کارکنوں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، ملک ندیم منا

لاہور(پ ر)  مسلم لیگ (ن)  پی پی 139 کے نائب صدر ملک ندیم منا نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کے حلقہ میں پارٹی کیلئے آمریت دور میں قربانیاں دینے والے کارکنوں کو نظر انداز کر کے من پسندوں کو نوازا جا ر ہا ہے، جس سے پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے کارکن مایوس ہو گئے ہیں، وزیراعظم میاں نواز شریف وزیراعلیٰ پنجاب  میاں شہباز شریف، میاں حمزہ شہباز پارٹی کیلیء دن رات محنت کرنے والے کارکنوں کو پارٹی میں بہتر مقام دیں۔