پیپلز پارٹی نے کنٹونٹمنٹ بورڈ کے انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا

پیپلز پارٹی نے کنٹونٹمنٹ بورڈ کے انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا

لاہور(خبر نگار ) پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ 20 وارڈ میں سے 15 وارڈز میں پیپلز پارٹی کے امیدوار پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے 2 وارڈ کے آزادامیدواروں کی ہم حمایت کریں گے جبکہ باقی 3 وارڈز کے امیدواروں پر ابھی تک مشاورت جاری ہے۔ وہ گذشتہ روز پریس کلب میں  پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔  ثمینہ خالد گھرکی نے کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا اور بتایا کہ والٹن کنٹونمنٹ بورڈز میں عباس نمبردار،شریف مغل،پرویز گل،غلام رسول چوہدری،چوہدری شریف ایڈوکیٹ ،میاں صفدر،خدمت علی،عدنان چوہدری اور لاہورکنٹونمنٹ بورڈمیںواجد چوہدری،علی مہدی،طارق جٹ،عمران بھٹی ،شیر علی خان،راشد فیروزسہوترہ اور میاں زاہد انجم پرویز کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔ وارڈ چار سے چوہدری اشرف،وارڈ پانچ سے فراز زیدی حمایت یافتہ امیدوار ہیں جبکہ باقی 3امیدواروں کے ناموں پر مشاورت کاکام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت متحرک اور فعا ل ہے اس کے کارکن متحدہیں پیپلزپارٹی بھر پور قوت سے بلدیاتی انتخابات لڑے گی۔