پاکستان سعودی عرب کو کبھی تنہا نہیں چھوڑ سکتا ، تحسین فواد

لاہور( لیڈی رپورٹر ) مسلم لیگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی تحسین فوادنے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کو کبھی تنہا نہیں چھوڑ سکتا،حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے پاکستان ہر طرح سے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے ۔یمن اور سعودیہ کے حوالے سے پارلیمنٹ نے جو فیصلہ کیا وہ پاکستانی عوام کو قبول ہے ۔جنگ مسائل کا حل نہیں تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔