وزیر اعلیٰ گرلز سکول سوڈیوال میں بچیوں کے داخلہ کا مسئلہ حل کرائیں ، احباب لاہور

لاہور( پ ر) احباب لاہور کے خصوصی اجلاس میں سوڈیوال کے علاقے کی بچیوں کے والدین کی داخلہ مشکلات پر دکھ کا اظہار کیا گیا کہ سرکاری سکول سوڈیوال میں بچیاں داخلے سے محروم ہیں جبکہ کروڑوں روپے کی نئی بلڈنگ بنی ہے ۔