مسلم لیگ ن بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا صفایا کر دے گی : کنول نعمان

لاہور (لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے کہا ہے کہ(ن) لیگ بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کا صفایا کر دیگی۔پنجاب حکو مت کی روز گارسکیم سے صوبے میں بے روز گاری کا خاتمہ کرنے میں مدد ملے گی ‘ ہمیں افواج پاکستان پر فخر ہے ‘امن سے ہی ملک میں تر قی وخوشخالی آئیگی ۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جتنی قر بانیں دیں ہیں اسکی کسی اور ملک میں مثال نہیں ملتی ۔