جنا ح اسلامیہ کالج پیکو روڈ ٹاﺅن شپ کی کارکردگی قابل تعریف ہے، حمزہ شہباز کا تقریب سے خطاب

لاہور(پ ر) جناح اسلامیہ کالج آف کامرس کے ایم بی اے کے پوزیشن ہولڈر طلباءوطالبات سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے جناح اسلامیہ کالج کی کارکردگی کو بے حد سراہا، جناح اسلامیہ کالج نے ایم بی اے کے پہلے گروپ میں پنجاب یونیورسٹی میں پہلی دوسری سمیت 17پوزیشنز حاصل کی ہیں، حمزہ شہباز نے طلباءاور اساتذہ کو اس شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی اور طلباءکو ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کی، تقریب سے رکن قومی اسمبلی مہر اشتیاق، کالج کے چیئرمین محمد یوسف مغل اور پرنسپل محمد یونس مغل نے بھی خطاب کیا۔