تحریک انصاف کلین سویپ کریگی: ثانیہ کامران

لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رہنما اور عمران ٹائیگرز فورس کی صدر ثانیہ کامران کی قیادت میں کینٹ بورڈ میں انتخابی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ثانیہ کامران نے ڈیفنس میں انتخابی دفتر کا افتتاح کیا۔ بعدازاں لڑکیوں کی کثیر تعداد نے گھر گھر جاکر  تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کیلئے ووٹ مانگے اس موقع پر ثانیہ کامران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان تحریک انصاف کینٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کریگی۔