بہتر معاشی پالیسیوں کے باعث دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہو رہا ہے: شرافت لیاقت بھٹی

کاہنہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء شرافت لیاقت بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی بہتر معاشی پالیسیوں کے باعث پاکستان کا وقار دنیا بھر میں بلند ہو رہا ہے، قائد میاں نواز شریف پاکستان کے نہیں بلکہ امت مسلمہ کے رہنما لیڈر ہیں ایس لئے تمام اسلامی ممالک پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں حرمین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان کا اولین فرض ہے اور ہم سب ان کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں بھی قربان کرنے کو تیار ہیں سعودی عرب کی سالمیت خطرے کی صورت میں پاکستان کا بچہ بچہ سیسہ پلائی دیوار بن جائے گا۔