استحکام پاکستان کیلئے خواتین ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کریں : ذکیہ شاہنواز

لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ جب تک تعلیمی یافتہ خواتین ملکی ترقی وخوشحالی میںفعال کردارادانہیں کریں گی استحکام پاکستان کاخواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا، خواتین ہمت نہ ہاریں، جدوجہدجاری رکھیںاور انسانیت کی خدمت کوحرزجاں بنالیں۔ وہ گزشتہ روز گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس گلبرگ کی 16 ویں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی لبنیٰ فیصل، کالج پرنسپل ڈاکٹر سمیعہ کلثوم ودیگر موجودتھیں ۔ بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ تعلیم ترقی کا زینہ ہے پڑھی لکھی اور محنت کش خواتین معاشرے اور ملک کی تقدیر بدل دیتی ہیں ۔