بین الاقوامی خطاطی نمائش میں پاکستانی خطاطی کی پذیرائی

لاہور (پ ر) اسلام آباد میں قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے زیر اہتمام بین الاقوامی خطاطی نمائش میں 18 ممالک کے خطاطوں نے حصہ لیا جس میں ترکی سے دا¶د بیکتاش اور خسرور سباشی، قطر سے عبیدہ بنکی، ایران سے جواد خوران، الجیریا سے عیسیٰ یحیی، شام سے اسامہ الحمزاوی تشریف لائے اور پاکستانی روایتی خطاطی کے فن پاروں خط ثالث نستعلیق کو بے حد سراہا مقامی خطاطوں میں شفیق الزمان عبدالرحمان احمد علی بھٹہ سعید ناز عرفان خان جمیل حسن راشد سیال محمد مختار محمد اشرف مقصود لاشاری ناصر سیماب محمد کاشف حافظ انجم الہٰی بخش مطیع غلام مصطفے فرحان خالد یوسفی راجا صفدر ضیاءالرحمان ابوبکر واصل شاہد خورشید عالم گوہر قلم واجد علی خالد محمود صدیقی نثار احمد وغیرہ شامل ہوئے شام کے اسامہ الحمزادی اور مقامی خطاط احمد علی بھٹہ نے خط نستعلیق لکھ کر اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔ نمائش کے انعقاد میں واصل شاہد، عرفان صدیقی اور ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے اہم کردار ادا کیا۔