ڈیرہ بگٹی: گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی گئی، چمن میں گولیوں سے چھلنی نعش برآمد

ڈیرہ بگٹی (اے پی پی) ڈیرہ بگٹی میں 8انچ قطر گیس پائپ لائن کو نامعلوم مسلح افراد نے دھماکہ خیزمواد سے اڑا دیا۔ جس سے 24 نمبر پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔  ادھر چمن میں گولیوں سے چھلنی نعش برآمد ہوئی ہے مقتول کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔ مقتول کے ساتھ ضروری دستاویزات پائے گئے جن میں اس کا نام نورالدین ولد نصرالدین ظاہر کیا گیا ہے جو افغانستان کے علاقے مرغہ کا رہائشی ہے مقتول کے سر پر گولی لگی تھی۔