مذاکرات واحد حل ہیں، دونوں فریقین کو لچک کا مظاہرہ کرنا ہو گا: سراج الحق

پشاور(اے پی اے) سینئر صوبائی وزیر خیبر پی کے اور جماعت اسلامی کے رہنما سراج الحق نے کہا ہے کہ مذاکرات ہی واحد حل ہیں، دونوں فریقین کی جانب سے لچک کا مظاہرہ ہونا چاہئے، مذاکراتی کمیٹی پرامید ہے، مذاکرات کامیاب ہوئے تو ملک میں امن قائم ہو گا۔ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اگر وفاق کہے تو خیبر پی کے حکومت طالبان کا دفتر کھولے گی، غیر ملکی عناصر کی کوشش ہے کہ مذاکرات ناکام ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اباسین آرٹس کونسل ادبی ایوارڈز 2012-13کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔