قائمہ کمیٹی کا اقلیتی نشستوں میں اضافے سے اتفاق، ترمیمی بل کی منظوری سے انکار

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون، انصاف وانسانی حقوق نے پارلیمنٹ میں اقلیتوں کی نشستوں میں اضافہ کے مطالبہ سے اتفاق اور  ان کے انتخابی طریقہ کار سے اختلاف کرتے ہوئے اقلیتوں کے حوالے سے آئینی (ترمیمی) بل 2013ء کی منظوری دینے سے انکار کر دیا۔ کمیٹی نے وزارت قانون وانصاف وانسانی حقوق کے انصاف تک رسائی پروگرام اور بینظیر بھٹو کرائسس سینٹرز کے قیام، مختص بجٹ، سابق بجٹ اور اسکے استعمال اور آڈٹ کی تفصیلات کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔