عمران خان کے خلاف سینٹ کی جانب سے بھیجی گئی تحریک استحقاق موصول ہو گئی: قومی اسمبلی ذرائع

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو سینٹ کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف بھیجی گئی تحریک استحقاق موصول ہو گئی۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ گزشتہ دنوں سینٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ارکان اسمبلی کے خلاف بیان دینے کے خلاف تحریک استحقاق پاس کی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سینٹ کی جانب سے عمران خان کے خلاف بھیجی گئی تحریک استحقاق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہو گئی ہے۔