خیبر ایجنسی میں دھماکہ، 4 افراد زخمی بٹگرام میں تصادم، 4 مارے گئے

خیبر ایجنسی (آئی این پی) خیبر ایجنسی   کی تحصیل جمرود میں ایک مکان میں دھماکے سے 3بچوں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔  ادھر ضلع بٹگرام  میں دو گروپوں کے مابین تنازعے پر  ایک گروپ سے شاہد خان، سردار اور ملنگ جبکہ دوسرے گروپ سے بہادر نامی اشخاص جاں بحق ہو گئے ۔جبکہ دونوں اطراف سے خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔