ایبٹ آباد: ایک ہی خاندان کے تین افراد تودے تلے دب گئے، 2 جاں بحق

ایبٹ آباد (آئی این پی)  ایبٹ آباد کے نواحی علاقے پٹن خورد کے گائوں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد  برفانی تودہ گرنے سے دب گئے‘ دو افراد جاں بحق ہو گئے۔   گزشتہ روز ایک ہی خاندان کے تینوں افراد گائوں سے پیدل آرہے تھے کہ راستے میں  برفانی تودے کی زد میں آگئے۔