تاریخ نے مشرف کیجانب سے نواز شریف کو ہٹانے کا اقدام غلط ثابت کیا: پرویز ملک

لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وقافی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ12اکتوبر1999ء پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب ایک آمر پرویز مشرف نے ایک منتخب وزیر اعظم میاں نوازشریف کی حکومت کو ختم کیا۔تاریخ نے اس آمر پرویز مشرف کی جانب سے میاں نواز شریف کی حکومت کو ہٹانے کے اس اقدام کو غلط ثابت کیا، عوام جانتے ہیں کہ سٹرکیں اور موٹروے نوازشریف نے بنائی مگر ترقی کے دشمنو ں نے انہیں عوام سے محبت کی سزاد ی اب عوام ان سے بدلہ بھی لیں گے اور احتساب بھی کریں گے۔