پاکستان آگہی پروگرام: طلبہ و اساتذہ کے ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظم اور جوہر ٹائون کے دورے

لاہور(خصوصی رپورٹر)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ پکی ٹھٹھی سمن آباد‘کے طلباء و اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ رائے ونڈ روڈ‘ شیرشاہ کالونی‘کے طلبااور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریۂ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے یونیک جونیئر اینڈ ہائی سکول‘ غالب مارکیٹ‘ گلبرگIII‘ ‘سلک سکول آف ٹومورو ماڈل کیمپس‘ عامر ٹائون‘‘ریلوے زبیدہ انڈسٹریل سکول‘ لوکو شیڈ کالونی‘‘مصطفائی ماڈل سکول‘ مین جہانگیر پارک‘ شیرشاہ روڈ شاد باغ‘‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ شاد باغ‘ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد422تھی۔