بریسٹ کینسر ابتدائی مراحل میں تشخیص سے مکمل قابل علاج ہے: پروفیسر عائشہ شوکت

لاہور (پ ر) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ سرجری کی جانب سے بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض کے بارے میں عوام الناس میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے ایک واک کا اہتمام کیا گیا ۔ پروفیسر عائشہ شوکت نے کہا کہ بریسٹ کینسر کی روک تھام کے لئے موثر آگاہی ضروری ہے۔