عقیدہ ختم نبوت پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا: ادریس شاہ زنجانی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت پیراں زنجانی جن و حضرت یعقوب حسین زنجانی سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ عقیدت ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ تحفظ ناموس رسالت کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ پارلیمنٹ نے سنگین غلطی کی۔ ملک کو انتشار کی طرف دھکیلنے والے اللہ تبارک تعالیٰ اور عوام کو جوابدہ ہیں۔