شوکت خانم میموریل ہسپتال میں سیمینار، بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی ضروری ہے: نائلہ خان، کرکٹر ثناء میر کی شرکت

لاہور (پ ر) شوکت خانم میموریل ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر میں بریسٹ کینسر کے متعلق آگہی کی بین الاقوامی مہم کے مدنظر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار میں شوکت خانم کی بریسٹ کینسر آگہی کی ایمبیسڈر بین الاقوامی کرکٹر کھلاڑی ثناء میرسمیت متعدد مہمان خواتین نے شرکت کی۔تقریب کے آغاز میںشوکت خانم میموریل ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کی ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ نائلہ خان نے مہمانوں کو خوش آمدیدکہا۔