نبی کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر مسلمان دنیا پر حکمرانی کرسکتے ہیں: علامہ عبدالخالق اسدی

 لاہور ( سپیشل رپورٹر) معروف شیعہ رہنما الحاج حیدر علی مرزا کے گھر محفل میلاد کے پروگرام کا انعقاد مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنماﺅں، علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ ابوذر مہدوی،سید اسد عباس نقوی سید امیر علی شاہ، افسر حسین خاں، حاجی امیر عباس مرزا، سمیت دیگر مذہبی رہنماﺅں و عمائدین کی شرکت محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ سرور کائنات سردار انبیا ﷺ کی ذات اقدس عالم بشریت کےلئے باعث رحمت ہیں امت اگر نبی رحمت ﷺ کے سیرت پر عمل کرکے پوری دنیا پر حکمرانی کر سکتے ہیں۔