نبی مکرم کی ولادت پر خوشی منانا ایمان کا تقاضا ہے: خرم نواز

لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ آقا کی ولادت کا جشن منانا ایمان کا تقاضا ہے۔ حضور کی ذات سے عشق کا اظہار کرنے کے یہ بہترین لمحات ہیں۔ آقا کا میلاد ہر مسلمان کیلئے مسرت و شادمانی کا عظیم تحفہ لے کر آتا ہے۔ ربیع الاول رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ ہر مسلمان کو محافل میلاد میں شرکت کرکے اپنے آقا و مولا حضرت محمد مصطفی سے محبت کا والہانہ اظہار کرنا چاہئے۔ وہ تحریک منہاج القرآن لاہور کے تحت ریلوے سٹیشن تا بھاٹی چوک جشن میلاد مصطفی اور مینار پاکستان میں ہونے والی دنیائے اسلام کی سب سے بڑی عالمی میلاد کانفرنس کے سلسلہ میں نکالی گئی اپنی نوعیت کی منفرد اور تاریخی موٹر سائیکل ریلی سے خطاب کررہے تھے۔ 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان پر عالم اسلام کی سب سے بڑی 30ویں عظیم الشان سالانہ عالمی میلاد کانفرنس منعقد ہوگی جس میں دنیا بھر سے علماءکرام، مشائخ عظام، قراءو نعت خوان حضرات اور عالم اسلام کی مقتدر مذہبی شخصیات خصوصی شرکت کریں گی۔ عالمی میلاد کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ عالمی میلاد کانفرنس 2014ءشیخ زاہد فیاض نے مینار پاکستان گراﺅنڈ میں عالمی میلاد کانفرنس کے پنڈال کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔