نبی رحمت کا میلاد منانے سے ایمان کو تازگی ملتی ہے: نبیرہ عندلیب نعیمی

لاہور (سپیشل رپورٹر) اللہ کے نبی کا میلاد منانے سے ایمان کو تازگی اور دل کو سکون ملتا ہے۔ دنیا کے تمام مسائل کا حل سیرت نبوی میں ہے۔ جب تک اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نظام مصطفی کا نفاذ نہیں ہوگا‘ اس وقت تک اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مسائل حل ہی ہو سکتے۔ ہمیں چاہئے کہ دین متین سے رہنمائی لیتے ہوئے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلام کی اصل روح کے مطابق آئین سازی کی جائے اور پھر اس آئین کے مطابق تمام فیصلے کرائے جائیں تاکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان دنیا میں اپنا کھویا ہوا نام کما سکے۔ یہ بات جامعہ سراجیہ نعیمیہ برائے خواتین میں محفل میلاد النبی سے صدارتی خطبہ میں پرنسپل جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی ممبر پنجاب اسمبلی مسلم لیگ (ن) نے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ربیع الاول شریف کی برکتوں کو حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں آئین کی پاسداری کی جائے۔ محفل میلاد کے موقع پر خانہ فرہنگ ایران اور جامعہ سراجیہ نعیمیہ کے اشتراک سے ”حجاب نمائش“ کا اہتمام بھی کیا گیا جس کا افتتاح بیگم کونسل جنرل ایران نے کیا۔