ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا مسلم لیگ (ن) کا مشن ہے: راشدہ یعقوب

لاہور( لیڈی رپورٹر) پارلےمانی سےکرٹری برائے ویمن ڈوےلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا مسلم لیگ (ن) کا مشن ہے۔ عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانے اور انہیں ریلیف کی فراہمی کے پروگراموں پر اربوں روپے صرف کئے جا رہے ہیں۔ صوبے بھر میں ترقیاتی سکیمیں شفاف طریقے سے تیزی سے مکمل کی جا رہی ہیں۔ گذشتہ پانچ برسوں کے دوران دن رات عوام کی خدمت کی، آئندہ خدمت خلق کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔