مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ شاہراہوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی: افضل کھوکھر

رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھرنے کہا کہ مسلم لےگ ن کی حکومتوں کا شاہراہوں کی تعمےر کے سلسلہ مےں ہمیشہ سے اہم کردار رہاہے ۔نواز شرےف اور شہباز شرےف کی خصوصی دلچسپی اور برق رفتار مہارت کی بدولت موٹر وےز اور رنگ روڈ تعمےر ہوئے جبکہ اب بھی نواز شرےف نے سڑکوں اور شاہراہوں کا جال بچھانے کےلئے چےن کے ساتھ متعدد منصوبوں پر دستخط کئے ہےں لاہور کے بعد راولپنڈی مےں رنگ روڈ کی کل لمبائی 54کلو مےٹر ہے جوروات سے براستہ اڈےالہ روڈ ،دھمےال روڈ،گرجا روڈ ،چکری روڈ ،نےواسلام آباد، انٹر نےشنل ائر پورٹ تک جائے گی رنگ روڈ منصوبے کےلئے آرڈی اے 1084اےکٹر رقبہ حاصل کرے گا اس کےلئے اےک لےنڈ شٹرنگ فار مولہ بھی تےار کےا گےا ہے۔ پنجاب کے بےن الا قوامی شہرت کے حامل شہروں کو ترقی دے کر ماڈل کے طور پر بنانے کا عزم کر چکے ہےں جبکہ لاہور کے بعد راولپنڈی مےں بھی مےٹرو بس سروس کا منصوبہ 20.5کلو مےٹر کا شروع کرنے کے ساتھ تعمےر ہونے والا رنگ روڈ شہر کے پھےلاﺅ کےلئے راولپنڈی کی بےرونی باﺅنڈری کا کام بھی کرےگا