مسلم لیگ ن عوامی خدمت کے ایجنڈے پر عمل کر رہی ہے: خواجہ خرم

لاہور(پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ خرم سعید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عوام کی خدمت کے ایجنڈے پر عمل کر رہی ہے۔ حکومتی اقدامات سے معیشت کو استحکام حاصل ہوا ہے۔ مخالفین کے پراپیگنڈے سے عوام متاثر نہیں ہونگے۔ اب نئے پاکستان کے نعروں سے کسی کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ شریف برادران عوامی حقوق کے مخالف ہیں۔ حکومت ہر چیلنج سے نپٹنے کیلئے تیار ہے ۔ معیشت پر سیاست سے پاکستان کی خدمت نہیں ہوتی۔ ملک کو ایسے سیاسی کلچر کی ضرورت ہے جو عوام کی بھلائی کیلئے ہو مسلم لیگ ن ملک کو معاشی ٹائیگر بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ اقتصادی ترقی کے ذریعے ہی پاکستان کو دنیا میں باوقار ملک کا مقام حاصل ہو سکتا ہے۔