محکمہ اوقاف نے عید میلادالنبی کی تقریبات کا جامع پروگرام مرتب کرلیا

لاہور ( سپیشل رپورٹر)     صوبائی محکمہ اوقاف نے عید میلاد النبیﷺ کی تقریبات کے حوالے سے ایک جامع پروگرام مرتب کر لیا ہے -مرتب کردہ پروگرام کے مطابق پنجاب بھر میں عیدمیلاد النبی ﷺ کی تقریبات نہایت عقیدت واحترام اور مذہبی جوش و جذبہ سے منائی جائیں گی-یہ بات سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور محمد ثاقب عزیز کی زیر صدارت آج ایوان اوقاف میں منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی گئی - اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل اوقاف و مذہبی امور محمد حسن رضوی ، مذہبی امور کے کوآرڈینیٹرزالحاج حیدر علی مرزا، ڈاکٹر عبدالغفور راشد ، صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ، ڈاکٹر صوفی ظہیر احمد ، مفتی انتخاب احمد، حبیب اللہ بھٹی اور اسد عباس نقوی نے شرکت کی-اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اوقاف ثاقب عزیز نے کہا کہ نبی آخرالزماں حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشیاں منانا باعث سعادت ہے-