محافل میلاد کے پروگراموں میں ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں: محمود حسین کمبوہ

لاہو ر(پ ر) مسلم لیگ (ن) کے چودھری محمود حسین کمبوہ نے کہا ہے کہ جشن عید میلاد النبی کے موقع پر محفل میلاد میں پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کروائی جائے۔ جس طرح مسلم لیگ ن کے قائد اور وزیراعظم محمد نواز شریف اور شہباز شریف پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ ان کے لئے بھی خصوصی دعا کی جائے ۔ بے روزگاری ختم کرنے کے لئے وزیراعظم پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں۔