محافل میلاد نبی کریم سے تعلق مضبوط کرنے کیلئے ضروری ہیں: راضیہ نوید

لاہور (خصوصی نامہ نگار)مینار پاکستان کے وسیع سبزہ زار میں ہونے والی تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس میں صرف لاہور شہر سے ہزاروں کی تعداد میں خواتین شرکت کریں گی۔ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظمہ ویمن لیگ راضیہ نوید نے عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے ہونے والے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راضیہ نوید نے کہا کہ میلاد کانفرنسز کا انعقاد حضور کی ذات اقدس سے تعلق حبی و عشقی کو مضبوط کرنے کےلئے بہت ضروری ہے۔امسال مینار پاکستان میں ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس میں صرف لاہور کی خواتین شرکت کریں گی۔ملک بھر میں 250 مقامات پر ہونے والے اجتماعات میلاد میں بھی ہر جگہ خواتین ہزاروں کی تعداد میں شرکت کریں گی۔