سنی تحریک کے زیر اہتمام میلاد ریلی، علمائ، طلبہ اور عوام کی شرکت

لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام لاری اڈا بلال مسجد سے بہت بڑی میلاد ریلی نکالی گئی۔ جشن عید میلاد النبی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر مولانا مجاہد عبدالرسول خان سٹی صدر سردار محمد طاہر ڈوگر، علامہ قاری ریاض قادری، شیخ محمد نواز قادری و دیگر رہنماﺅں نے کہا ہے کہ حکومت بزدلی چھوڑ کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے قوم ساتھ دے گی۔ دریں اثناءسنی تحریک کے زیر اہتمام آج نکالی جانے والی میلاد ریلی کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ ریلی آج 12 جنوری دوپہر 1 بجے نکالی جائے گی۔